جاپانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ہینام نورکل ( اتوار کو) دوبارہ اوکیناوا سے ٹکرائے گا ۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزسہ پہر 3 بجے تک کی صورتحال کے مطابق ایک "انتہائی شدید" سمندری طوفان اوکیناوا کے اِشیگاکی جزیرے کے جنوبی پانیوں میں تقریبا 290 کلومیٹر کی دوری پر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی سمت آگے بڑھ رہا تھا جس کے باعث ہینام نور کے مرکز کے قریب ہواں کی رفتار 162 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تھی اور 234 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے تھے۔طوفان شمال کی جانب بڑھنے سے پہلے صبح تک اوکیناوا کے جنوب میں موجود رہا تاہم ایک مرتبہ پھر اتوار کی صبح تک ساکیشیما جزائر کے انتہائی نزدیک آ جائے گاجس کی وجہ سے ہینام نور سے شدید ہوائیں چلیں گی جو جزائر پراملاک کو نقصان پہچا سکتی ہیں۔