سمندری طوفان ہنامنور شمالی فلپائن کے قریب پہنچنے پر سمندر میں لہریں بلند ہوگئیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔ طوفان کے باعث جاپان میں اوکیناوا کے جنوبی جزائر اور ساحلی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہنا منورسمندری طوفان کے باعث تیز ہواں کی رفتار 162 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ طوفان کل (توار کو ) اوکیناوا ور ساکیشیما جزائر سے ٹکرانے کا امکان ہے۔