پی ٹی آئی ملک کو دیوالیہ کرناچاہتی تھی:مفتاح اسمعیل

کراچی: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نےآئی ایم ایف سے پیٹرول کی قیمت اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ کیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا عمران خان تو ملک کا قرض کم کرنے آئے تھے پھر قرضہ بڑھ کیسے گیا؟ ان کے دور میں لوگ چینی خریدنے کے لیے لائن میں کھڑے ہوتے تھے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی حکومت ملک کو دیوالیہ کرنا چاہتی تھی، انہوں نے آئی ایم ایف سے  معاہدہ کیا پیٹرول کی قیمت اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھائیں گے، آئی ایم ایف کی چھٹی کرنے کے بجائے وہ پاکستان کی چھٹی کرانے چلے تھے۔وزیر خزانہ نے کہا: ’ہم سے کہتے ہیں کہ روس سے تیل خریدو، کیا یہ خود روس سے تیل لے کر آئے؟ کیا پاکستان نے 70 سال میں کبھی روس سے تیل خریدا ہے؟ آپ امریکی لابنگ کے لیے پیسے خرچ کر رہے ہو اور ہمیں امریکی ایجنٹ کہتے ہو‘۔

ای پیپر دی نیشن