عمران خان 5 ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے

سکھر :سابق وزیراعظم عمران خان 5 ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے دورہ سندھ کا اعلان کردیا گیا ہےپی ٹی آئی نے بی ایڈ کالج شکارپور پھاٹک پر کیمپ لگانے کیلئے درخواست جمع کرادی تھی ، عمران خان 5 ستمبرکو ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گےرہنماپی ٹی آئی صوفی بابر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی ، ایک روز قبل ڈی سی سکھر نے کیمپ لگانے کی اجازت دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن