اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) آزربائیجان کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی چیئرمین عادل علییف نے کہا ہے خطے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں آزربائیجان کی خطے میں استحکام کی خواہش کے باوجود آرمینیائی حکومت اور کاراباخ علیحدگی پسند اور ان کے سرپرست کشیدگی بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔ آزربائیجان کے سفارت خانے کے مطا بق آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان آگ سے کھیل رہے ہیں ایک طرف وہ آزربائیجان کی علاقائی سا لمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور دوسری طرف وہ دستاویز میں جو کچھ کہا ہے اس کی عکاسی میں تاخیر کر رہے ہیں۔آزربائیجان کے صدر الہام علیئیف نے کئی بار نیکول پاشینیان کے امن معاہدے پر دستخط کی اہمیت کا اظہار کیا لیکن آرمینیا آزربائیجان کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔آزربیجان کے صدر نے کہا ہے اگر آمینیا ء آزربائیجان کی سا لمیت کو تسلیم نہیں کرئے گا اور کاراباخ کوآزربائیجان کا حصہ تسلیم نہیں کرتے تو وہ مغربی رنگیزور کو آمینیا کا علاقہ کیوں تسلیم کریں گے۔