توانائی کی ماحول دوست منتقلی، آئی پی ایس جوہانسبرگ میں پاکستانی نمائندگی کرے گا

Sep 03, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (آئی پی ایس) جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں آج سے9 ستمبر2023 ء تک ہونے والے انٹرنیشنل نیٹ ورک آف انرجی ٹرانزیشن تھنک ٹینکس کے پہلے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا جس کی میزبانی جرمنی سے سمارٹ انرجی فار یورپ پلیٹ فارم کے پروجیکٹ اگورا انرجی وینڈے، جنوبی افریقہ کے پبلک افیئر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (پی اے آر آئ) کے تعاون سے کر رہا ہے۔ اس موقع پر آئی پی ایس کی نمائندگی ادارے کے جنرل منیجر (آپریشنز) نوفل شاہ رخ کریں گے۔ جہاں انہیں نیٹ ورک کے اراکین کے ساتھ نیٹ ورک کے اندر سے  اور اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے انرجی ٹرانزیشن (توانائی کی ماحول دوست منتقلی) کے لیے کام کرنے والے اداروں اور ماہرین سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ میٹنگ کے بعد ایک ورکشاپ کا انعقاد بھی ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ اس بین الاقوامی نیٹ ورک کی پہلی بین الاقوامی میٹنگ اور ورکشاپ ہو گی، جس میں دنیا بھر کے وہ تھنک ٹینکس شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں