قلعہ دیدار سنگھ: ڈلیوری آپریشن میں غفلت سے خاتون جاں بحق‘ ورثا کا احتجاج

قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) عالم چوک کے نجی ہسپتال میں دوران آپریشن لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بتیس سالہ خاتون جاں بحق، ہماری اجازت کے بغیر آپریشن کیا گیا۔ ورثا کا احتجاج جی ٹی روڈ ٹریفک کے لئے بلاک، قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔ نوشہرہ سانسی کا رہائشی عظیم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو بچے کی ڈلیوری کے لئے عالم چوک کے حکیم محمود ٹرسٹ ہسپتال لایا جہاں لیڈی ڈاکٹر صدیقہ نے میری اجازت اور کاغذات پر دستخط کروائے بغیر اس کا آپریشن کر دیا۔ دوران آپریشن ڈاکٹر اور عملے کی غفلت کی وجہ سے میری اہلیہ کی موت واقع ہو گئی۔ عظیم اور اس کے اہل خانہ نے ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔ اروپ پولیس نے ہسپتال کے عملے کے دو افرادکو گرفتار کر لیا جبکہ ہسپتال کے مالکان اور ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...