حافظ آباد میں اوباش کی یتیم بچے سے زیادتی، گرفتار

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) اوباش نے 8 سالہ یتیم بچے کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ پولیس کی بروقت کارروائی مقدمہ درج جبکہ ملزم بھی گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کالیکی منڈی گجر محلہ کا آٹھ سالہ یتیم بچہ ع گلی میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ ملزم نذیر اسے ورغلا کر قریبی رائس مل کے قریب لے گیا۔ بچے نے شور مچا دیا اور زخمی کم سن عبدالرحمن گھر پہنچا تو اس نے سارا ماجرا اپنی والدہ کو سنایا۔ والدہ کی مدعیت میں انچارج پولیس تھانہ کالیکی منڈی شیخ ندیم عباس نے ملزم نذیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم نذیر احمد کو فوری طور پر گرفتار بھی کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...