بہاولپور (نیٹ نیوز) بہاولپور کے ایک مقامی ہسپتال میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش بہاولپور میں سر صادق ہسپتال میں ہوئی ، بچے صحت مند حالت میں ہیں تاہم انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے۔
بہاولپور میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش
Sep 03, 2023