ہڑتال کے دوران عدالت پیش ہونے پر جنرل سیکرٹری بہاولپور بار کا لائسنس معطل

لاہور(خبرنگار)پنجاب بار کونسل کی کال پر ہڑتال کے دوران عدالت میں پیش ہونے پر بہاولپور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کا لائسنس معطل ، جنرل سیکرٹری آفس کا چارج بھی معطل بار کے جوائنٹ سیکرٹری کو آفس کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی جبکہ تحریری وضاحت کے لیے نو ستمبر کو پنجاب بار کونسل طلب کر لیا ۔اس حوالے سے گذشتہ روز پنجاب بار کونسل کے چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی آصف شہزاد کے زیر صدات بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی اہم میٹنگ منعقد ہو ئی جس میںسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپورکی طرف سے عابد علی قریشی ایڈووکیٹ و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے خلاف معاملہ کو زیر بحث لایا گیا ۔پنجاب بار کونسل کی طرف سے 19اگست 2023ء کو کی گئی ہڑتال کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خود اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی کورٹ میں پیش ہوئے جب کہ بطور جنرل سیکرٹری عابد علی قریشی ایڈووکیٹ کی طرف سے بہاولپوربار ایسوسی ایشن میں ہڑتال کا نوٹس جاری کیا گیاتھا انہوں نے کہا بطور جنرل سیکرٹری عابد علی قریشی ایڈووکیٹ کا یہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، لہذا ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل نے عابد علی قریشی کا وکالت کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...