دمشق (این این آئی) شام میں بڑھتی مہنگائی اور خراب معیشت کے باعث صدر بشارالاسد کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت آنے لگی۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی شام میں سینکڑوں لوگوں نے مہنگائی میں اضافے کے باعث شامی صدر بشارالاسد کے خلاف مظاہرہ کیے اور ان سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ شام کے شہر سویڈا میں لوگوں کے ایک بڑے ہجوم نے بشار آٹ، شام فری کے نعرے لگائے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ خیال رہے کہ شام ایک گہرے معاشی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس کی کرنسی تیزی سے گرتی جا رہی ہے۔