چین کا عالمی برادری کے ما بین تعاون کے نئے مواقع کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

Sep 03, 2023

بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہاہے کہعالمی اقتصادی بحالی میں رفتار کا فقدان ہے، عالمی معیشت صرف کھلے پن کی صورت میں ترقی کر سکتی ہے۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ سے ورچوئل خطاب کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت ایک صدی میں ہونے والی تبدیلیاں تیز تر ہو رہی ہیں اور عالمی اقتصادی بحالی میں رفتار کا فقدان ہے۔ سروس ٹریڈ بین الاقوامی تجارت کا ایک اہم حصہ ہے، اور سروس انڈسٹری عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدید کاری کو جامع طور پر فروغ دینے اور ممالک کے درمیان کھلے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ خدمات میں کھلے پن کیذریعے مساوی ترقی کو فروغ دیا جاسکے، خدماتی تعاون کے ذریعے روابط اور انضمام کو فروغ دیا جاسکے، خدماتی جدت طرازی کے ساتھ ترقی کی رفتار کو فروغ دیا جاسکے، سروس شیئرنگ کے ساتھ ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جاسکے اور عالمی معیشت کو پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔

مزیدخبریں