نائیجر کی فوجی حکومت کا پولیس کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم

نیامے(این این آئی)نائیجر کی فوجی حکومت نے پولیس کو فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجر کی فوجی حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹے کا وقت دیا تھا جس پر فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ سفیر فوجی حکومت کے الٹی میٹم کے باوجود وہیں رہیں گے۔فرانسیسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ نائیجر کی سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن