نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت نے چاند پر روور لینڈ کرانے کے بعد 10 دن کے اندر ہی سورج کا مطالعہ کرنے والا مشن خلا میں روانہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیٹلائیٹ کو خلا میں چار ماہ طویل سفر پر لے جانے والے راکٹ ادتیا ایل 1 نے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 20 منٹ پر پرواز بھری۔ بھارتی خلائی تحقیق ادارے (آئی ایس آر او) نے اپنی ویب سائٹ پر لانچ کی لائیو ٹرانسمشن براڈ کاسٹ کی۔