اسلام آباد (خبرنگار)وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے صنعت کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان علاقوں میں سیاحوں کو جدید سہولیات فراہم کر کے بیرونی سیاحوں کو متوجہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو میں بچوں کے لئے پہلے تھیم پارک کا جلد سنگِ بنیاد رکھا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں برطانیہ سے آئے ووکنگ بورو کونسل برطانیہ کے میئر محمد الیاس کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں معروف بزنس مین صابر حسین ،سیف اللہ سیف ایڈیٹر ان چیف روزنامہ مرکز، امریکا شامل تھے۔ وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے ووکنگ بورو کونسل برطانیہ کے میئر محمد الیاس راجہ کی خدمات کو سراہا اور انہیں پاکستان کا فخر قرار دیا۔ میئر نے وصی شاہ کی ان کوششوں کو سراہا