اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرآندھی/ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کییگئیزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین 44، اٹک، بھکر ،ڈی آئی خان،دادو،جیکب آباداور نواب شاہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے
اسلام آباد، پوٹھوہار،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان
Sep 03, 2023