اسلام آباد+دولتالہ سکھو(خبرنگار+ریاض چشتی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ڈگری کالج منگھوٹ کی طالبات کے لئے پک اینڈ ڈراپ کی بسیں اور ہائی ایس وین فراہم کر دی گئی ہیں، بسوں کی فراہمی سے جڑواں قصبوں سے آنے والی طالبات کی سفری مشکلات حل ہوں گی اسی سال یہاں یونیورسٹی کی کلاسز شروع ہوں گی اور طالبات پہلے سے زیادہ دل لگا کر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی۔ڈگری کالج منگھوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گوجر خان اور خطہ پوٹھوار میں تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے، جدید تعلیم سے آراستہ خطہ پوٹھوار کئی دہائیوں سے میرا خواب تھا، ہم اپنے نوجوان بچوں اور بچیوں کو بڑے شہروں میں بھیجنے کی بجائے گوجر خان میں ہی تعلیم دیں گے انہوں نے گوجر خان میں ترقی کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں گوجر خان کی عوام کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہوں، گوجر خان میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر و دیگر شعبوں کی ترقی و عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام کیا ہے، سوئی گیس کی فراہمی اور مشکلات سے بچنے کیلئے سوئی گیس آفس گوجر خان میں لے آئے ہیں، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے دو سو بستروں کا ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔
ڈگری کالج منگھوٹ کی طالبات کیلئے بس سروس فراہم کر دی گئی، پرویز اشرف
Sep 03, 2023