نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کو کینرا بینک کے ساتھ تقریبا 6 کروڑ50 لاکھ60 ہزار ڈالرکے مبینہ فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ بھارت میں اقتصادی قوانین کو نافذ کرنے اور معاشی جرائم کے تدارک کے لیے ذمہ دار ایجنسی نے ممبئی میں ای ڈی کے دفتر میں تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد گزشتہ رات نریش گوئل کو گرفتار کیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ گوئل کو ممکنہ طور پرممبئی میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بھارت کی جیٹ ایئرویز کا بانی بینک فراڈ کیس میں گرفتار
Sep 03, 2023