چینی جدید یت کی مہم کی کامیابیوں کا باقی دنیا سے اشتراک کیا جائیگا:چینی صدر

Sep 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ  ان کا ملک عالمی معیشت کو پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے باقی دنیا کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے چین کی جدید یت مہم کی کامیابیوں کا اشتراک کرے گا۔ چینی صدرنے ان خیالات کا اظہار چائنہ انٹرنیشنل فیئرفارٹریڈ ان سروسز 2023کے عالمی تجارتی سربراہی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر شی نے کہا کہ چین ملکی طلب میں اضافہ کرنے ، مضبوط مقامی مارکیٹ کی تعمیر کو تیز ، اعلی معیار کی خدمات کی درآمدات میں اضافے اور علم پر مبنی خدمات کی مزید برآمدات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ چینی صدر نے کہا کہ چین  اپنی وسیع مارکیٹ سے پیدا ہونے والے مواقع کے ساتھ عالمی ترقی کے لیے نئی تحریک پیدا کرے گا اور دنیا بھر کے لوگوں کے فائدے حاصل کرنے کے احساس کو بڑھانے کے لیے اعلی معیار کی ترقی کے ذریعے دنیا کو زیادہ اور بہتر  خدمات فراہم کرے گا۔ انھوں  نے کہا کہ ان کا ملک  جدت پر مبنی ترقی کو مضبوط بنائے گا۔صدرشی نے کہا کہ چین خدمات کی تجارت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے،ڈیٹا کے لیے بنیادی سسٹمزمیں پائلٹ اصلاحات لانے اور اصلاحات اور جدت کے ذریعے ڈیجیٹل تجارت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیزرفتار پیش رفت کرے گا۔

مزیدخبریں