لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاکستان بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، سری لنکا میں ان دنوں بارشوں کا ہمیشہ خدشہ رہتا ہے۔ بطور پی سی بی سربراہ اے سی سی کو کہا تھا کہ میچز یو اے ای میں کر لیں لیکن سری لنکا کو ایونٹ دینے کیلئے مختلف بہانے بنائے گئے تھے اور کہا گیا کہ یو اے ای میں گرمی ہوگی۔یو اے ای میں ویسا ہی موسم ہوتا جیسا آئی پی ایل یا پچھلے ایشیاکپ میں تھا۔ کھیلوں پر سیاست کو ترجیح دینا ناقابل معافی عمل ہے۔