ازبکستان افغانستان کو ٹرانزٹ اور معیشت میں مدد فراہم کریگا‘ ازبک وزیر

کابل( نیٹ نیوز)ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ الہام محکوموف نے افغانستان کے دورے کے دوران امارت اسلامیہ کی وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام کیساتھ طورخم سرحد کا دورہ کیا اور اسے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ایک اہم اور بنیادی روٹ قرار دیا۔  ازبکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ نے امید ظاہر کی ازبکستان افغانستان کو ٹرانزٹ اور قومی معیشت میں مدد فراہم کرے گا۔ازبک وفد نے افغانستان میں سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے، ٹرانزٹ اخراجات کو کم کرنے اور کسٹمز کی سرگرمیوں کو 24 گھنٹے تک بڑھانے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن