سعودی عرب میں ویٹ لفٹنگ کا مقابلہ کل سے سجے گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی عرب پہلی بار میزبانی کر رہا ہے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایونٹ کی وسیع اہمیت کیساتھ اعلیٰ درجے کے اتھلیٹس کی ایک متاثر کن صف، 2023 IWF ورلڈ چیمپئن شپ کو یادگار بنا سکتی ہے۔ سعودی عرب دارالحکومت ریاض کے پرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں پہلی بار IWF کے فلیگ شپ ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، جہاں 4 سے 17 ستمبر تک 117 ممالک کے 719سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ان میں تمام 20 موجودہ عالمی چیمپئن، 3 ٹوکیو اولمپک گولڈ میڈلسٹ جو اب بھی مقابلہ کر رہے ہیں، 17 عالمی ریکارڈ ہولڈرز اور براعظموں کے چیمپئنز شامل ہیں پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق ترجمان سہیل جاوید بٹ کے مطابق چیمپئن شپ پیرس اولمپکس 2024 کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔

ای پیپر دی نیشن