لاہور (لیڈی رپورٹر)چائلڈ لیبر گلوبل ایشو ہے، کوئی بچہ خوشی سے کام پر نہیں جاتا۔ بچوں کیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مینڈیٹ کو بڑھایا جائے۔ گھریلو ملازم بچوں کیخلاف تشدد کی روک تھام سمیت چائلڈ لیبر، چائلڈ پروٹیکشن اور چائلڈ رائٹس کیلئے تمام سٹیک ہولڈڑز کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز بچوں کے حقوق کی تنظیم سرچ فار جسٹس کے زیر اہتمام ’’پنجاب میں چائلڈ لیبر اور قانون سازی کی صورتحال‘‘ کے موضوع پر صوبائی پالیسی ڈائیلاگ کے 2 سیشنزسے خطاب میں کیا۔