لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی خصوصی ہدایت پر کھلی اور ای کچہری کا انعقاد ہوا۔ کھلی اور ای کچہری کا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ اس موقع پر ریلوے ملازمین سمیت ریلوے سے منسلک افراد کی شکایات و مسائل سنے گئے۔ کھلی کچہری میں مختلف نوعیت کی 22 جبکہ 3 آن لائن شکایات بھی موصول ہوئیں۔ اکثر شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کردیا گیا جبکہ دیگر شکایات کے فوری ازالے کیلئے افسران کو موقع پر احکامات و ہدایات دیں گئیں۔
ڈ ی ایس ریلوے کی کھلی،ای کچہری،ملازمین کی شکایات کا ازالہ کیا
Sep 03, 2023