نگران حکمران بجلی ، پٹرول میں اضافے کی بجائے 90دنوں میں الیکشن کروائیں :میاں ایوب

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جس رفتار سے نگران حکمران بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ کے حساب سے اضافہ کررہے ہیں اس سے تو یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے نگران حکمران دسمبر تک بجلی کی فی یونٹ قیمت کو 90 روپے اور پٹرول کی فی لٹر قیمت 500 روپے کرکے ہی سانس لیں گے۔ نگران حکمران بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجاے الیکشن کمیشن سے ملکر نوے دنوں میں الیکشن کروائیں اور ملک چلانے کا نظام آنے والی حکومت پر چھوڑ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...