لاہور(نامہ نگار) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے فوکل پرسن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر سنٹرل اس یفزیکٹو کمیٹی چودھری منظور نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے،جن متاثرین کے گھر منہدم ہوئے ہیں انہیں مکان تعمیر کر کے دئیے جائیں اور متاثرین کیلئے خوراک اور مویشیوں کیلئے چارے کا انتظام کیا جائے۔وہ گزشتہ روز عارف والا پسکپتن،اوکاڑہ اور ستلج کے سیلابی ریلے سے متاثرہ قریبی اضلاع اور تحصیلوں میں ضلعی صدر ہمایوں سرور بودلہ،چودھری سجاد الحسن ،شہیم صفدر،شوکت باجوہ،علی حسنین،شہزاد لون کیساتھ دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔