اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل سے متعلق جوڈیشل ٹربیونل کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیچرز کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعے پر جوڈیشل ٹریبیونل نے نوٹس لے لیا۔ تحقیقات اور یونیورسٹی امور کی نگرانی کےلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔جوڈیشل ٹریبیونل نے ڈی پی او اور پولیس کو اسلامیہ یونیورسٹی کے کسی معاملے میں مداخلت سے روک دیا ہے۔مبینہ طور پر سی آئی اے پولیس نے ٹیچرز کے ہاسٹل میں جاکر موبائل چیک کیے اور انہیں ہراساں کیا تھا۔خواتین ٹیچرز نے پولیس کے رویے کے خلاف جوڈیشل ٹربیونل کے جج کو شکایت کی تھی۔خواتین ٹیچرز نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نےجوڈیشل ٹربیونل کی تحقیقات کا نام استعمال کرتے ہوئے موبائل کا ڈیٹا چیک کیا تھا۔