پنجاب میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہےگا: نگران وزیر صحت

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر  جاوید اکرم کا کہنا ہے صوبے میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہےگا۔وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں نقائص کے باعث بہتری کی گنجائش ہے۔نگران وزیرصحت کے مطابق یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں ماضی میں بہت کرپشن ہوئی جس کیلئے پروگرام کا آڈٹ کروایا جا رہا ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے آنکھوں کا علاج دو ہفتوں کیلئے معطل ہے۔

ای پیپر دی نیشن