سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سفارتی سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ درخواست ضمانت کی سماعت سپیشل سیکرٹ کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان کیمرا کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان اور سلمان صفدر نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے اور سلمان صفدر کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء  کے لیے اٹک جیل میں رکاوٹ پیدا نہ کی جائے، اٹک جیل جب بھی گئے تو وکلا کو ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چلنا پڑا، اٹک جیل میں ٹرائل کے خلاف درخواست دائر ہے۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اپنے موکل کی درخواستِ ضمانت پر دلائل آج ہی دینا چاہوں گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا ء کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی استدعا کی گئی جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاور کی جانب سے فوری چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر دلائل سننے کی مخالفت کی گئی۔ سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہائوس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر۔ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ  کل 4 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ درخواستوں میں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...