اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر علی نے اٹک جیل میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اداروں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ گفتگو کیلئے تیار ہیں۔ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے وکلاء اور ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت دی تھی۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت کا محور ہو گا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟۔
چیئرمین پی ٹی آئی اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگو پر تیار ہیں وکیل کی ملاقات کے بعد بات چیت
Sep 03, 2023