سانحہ جڑانوالہ میں گرفتار مزید 11بیگناہ افراد رہا،تعدا د21ہو گئی

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )سانحہ جڑانوالہ میں گرفتار مزید بیگناہ 11 افراد کو رہا کر دیا گیا،تعداد 21 ہو گئی،سانحہ جڑانوالہ میں پولیس کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے درج مقدمات میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس کی جانب سے مقدمات کی تفتیش کیلئے 21 جے آئی ٹیز بنائی گئی ہیں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کی ہدایت پر دوران تفتیش 11 بیگناہ افراد جن میں قاسم،عدنان،زبیر،احمد سلیم، یاسر،کاشف،رمضان،حیدر علی،شاہد،عثمان،علی رضوان کو رہا کر دیا گیا ہے ایس پی ٹاؤن بلال محمود سلہری کا کہنا ہے کہ اب تک 21 بیگناہ افراد کو رہا کر دیا گیا ہے کسی بھی بیگناہ شخص کیساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی اور وقوعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن