شاہین شاہ آفریدی ایک ہی میچ میں روہت شرما‘کوہلی کو بولڈ کرنے والے دنیا کے پہلے بائولر ‘حارث رئوف نے شریاس آئر کا بلا توڑ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے تاریخ رقم کردی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ایک ہی میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما اور سابق کپتان ویرات کوہلی کو بولڈ کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کو 11 اور ورات کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا ہے۔اسی میچ میں فاسٹ بائولر حارث رؤف نے تیز ترین بائولنگ کرواتے ہوئے بھارتی بیٹر شریاس آئر کا بلا توڑ دیا۔ حارث رؤف کی گیند کا مقابلہ کرنے کیلئے شریاس آئر نے بلے سے روکنے کی کوشش کی۔گیند اس قدر تیز رفتاری سے پھینکی گئی کہ حریف ٹیم کے کھلاڑی کے بلے کا نچلا حصہ شدید متاثر ہوا اور انہیں بیٹ بدلنا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن