لندن (این این آئی)برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت مصری نژاد محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق محمد الفائد پرتعیش اشیا ء سٹور Harrods اور فٹبال کلب Fulhamکے سابق مالک تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت کا انتقال ان کے بیٹے دودی الفائد (Dodi Fayed) کی موت کے چھبیس برس بعد ہوا ہے۔دودی الفائد برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔محمد الفائد مصر کے شہرسکندریہ میں پیدا ہوئے اور 1960 ء کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے، انہوں نے دبئی کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا اور بعد میں ہیروڈز سمیت ہائوس آف فریزر خرید لیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کاریٹز ہوٹل بھی انہی کی ملکیت تھا۔