چیئر مین پی ٹی آئی کا ملعون رشدی کا مقدمہ لڑنے والا وکیل کرنا تعجب خیز: مریم نواز

Sep 03, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز شریف نے ٹویٹ میںکہا کتنے تعجب کی بات چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی نمائندگی کرنے کے لئے اسی وکیل کا انتخاب کیا جس نے ملعون سلمان رشدی کا مقدمہ لڑا تھا۔ یہی چیئرمین پی ٹی آئی کا دوہرا چہرہ ہے۔ پاکستان میں ریاست مدینہ کے جھوٹے دعوے اور باہر کی دنیا میں اسلام مخالف لابی سے مدد کی اپیل، سلمان رشدی دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کا باعث ہے۔ اگر انہی لوگوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ساز باز کرنا ہے تو ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کیوں؟ منافقت کی بھی حد ہوتی ہے۔

مزیدخبریں