ایشیاء کپ کے سلسلے کا چوتھے میں بنگلہ دیش نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔
بنگلادیش نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، افغان ٹیم بنگلہ دیشی بلے بازوں کو روکنے میں ناکام رہی، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور پہاڑ جیسا اسکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔محمد نعیم 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔ 2 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور نجمل حسین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور سنچریاں بنا ڈالیں، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز بنائے۔مشفیق الرحیم نے 25 رنز اسکور کئے، جبکہ شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب افغان بائولر مجیب الرحمان اورگلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،اچھا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔