گورنر پنجاب کی خوش دامن، چودھری نثار کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، فتح جنگ میں سپرد خاک 

لاہور+فتح جنگ (نیوز رپورٹر+نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خوش دامن جو کہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ آبائی گائوں ملال، فتح جنگ میں ادا کر دی گئی۔ مرحومہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ، سردار علی خان اور سردار احسن خان کی والدہ تھیں۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، فرزند گورنر پنجاب سردار فیضان حیدر خان، چوہدری نثار علی خان ، اور کمشنر راولپنڈی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، رانا جواد اور دیگر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ نماز جنازہ پیر سید شمس الدین شمس گیلانی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف نے پڑھائی۔ حومہ کو قصبہ ملال تحصیل فتح جنگ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن