دہشت گردی کے خلاف قرارداد بلوچستان اسمبلی میں پیش 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کر دی گئی۔ قرارداد صوبائی وزیر علی مدد جتک نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کالعدم تنظیم کی سفاکانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی۔ قرارداد کے مطابق 25 اگست کی رات دہشتگردوں نے مختلف علاقوں میں بزدلانہ سفاکانہ حملے کئے، راڑہ شم میں 23 معصوم نہتے شہریوں کو قتل اور 35 گاڑیاں جلائی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا، ملک دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے  میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...