دھرنا ختم‘حکومت ‘یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب

Sep 03, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد یوٹیلٹی سٹورز ملازمین نے آٹھ روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے مطابق حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ادارے کی ری سٹرکچرنگ ہو گی۔ یوٹیلٹی سٹورز کی ری سٹرکچرنگ کیلئے مشاورت میں ملازمین کو شامل کیا جائے گا۔ ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کے مطابق حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز بند نہیں ہوں گے۔ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں