لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے لاہور اینٹی کرپشن سرکل نے پاسکو گندم سکینڈل میں کارروائی کرتے ہوئے گندم فروخت میں بے ضابطگیوں پر سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز سمیت 7 ملزم گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق جنرل منیجر کمرشل شاہد ابراہیم، جنرل منیجر کمرشل عمران نذیر، زونل ہیڈ افتخار الدین، خریدار محمد سعید ناصر علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم انسپکشن کمشن نے گندم کے ٹینڈر میں تحقیقات کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا تھا، پاسکو نے سیلاب سے متاثرہ گندم کی فروخت کیلئے جون 2022ء میں ٹینڈر جاری کیا تھا ٹینڈر میں خریداروں کو دس فیصد پرفارمنس گارنٹی کی مد میں غیر قانونی رعایت دی گئی۔ شرائط میں ردوبدل سے سرکاری خزانے میں صرف 39 ملین روپے جمع ہوئے۔ رولز کے مطابق 276 ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے تھے۔ ملزموں نے سرکاری خزانے کی تقریباً 236 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
گندم سکینڈل : سابق ایم ڈی پاسکو، 2جی ایم ، ذونل ہیڈسمیت 7ملزم گرفتار
Sep 03, 2024