ریلوے میں 13ہزاراسامیاں ختم کرنے کی منظوری

پشاور (بیورو رپورٹ) ریلوے میں 13ہزار سے زائد آسامیوںکو ختم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ پشاور ڈویژن سمیت تمام ڈویژنوں میں 13ہزار سے زائد آسامیوں کو مالی اخراجات پر قابو پانے کے لئے ختم کیا جا رہا ہے۔ ریلوے پشاور ڈویژن میں درجنوں ایسے ملازمین کی آسامیوں کو ختم کیا جارہا ہے جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈیوٹیاں ادا نہیں کر رہے ہیں اور تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ سابق ادوار میں سیاسی بنیادوں پر زیادہ بھرتی ہونے والے ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ ایسے اضلاع کے ملازمین بھی شامل ہیں جہاں پر ریلوے کی سروس موجود ہی نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے کے 13ہزار سے زائد آسامیوں کو ختم کرنے کی منظوری فاقی حکومت کی جانب سے دیدی گئی ہے۔ ریلوے ملازمین نے 13ہزار سے  زائد آسامیوں کو ختم کرنے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن