لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع مسجد فیضانِ نورِ مصطفی ﷺ میں عرس اعلیٰ حضرت کے سلسلہ میں ’’امام احمد رضا کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے کہا اعلی حضرت امام احمد رضا خاں قادری علوم و معارف کا ایک سمندر تھے۔ آپ عشق رسول ﷺ کے سفیر تھے۔آپ دو قومی نظریے کے بہت بڑے علمبردار تھے۔ آپ نے کانگریسی ملاؤں کے اکھنڈ بھارت کے نظریے کا ڈٹ کے مقابلہ کیا۔آپ کے اعتقادی،فقہی اور سیاسی نظریات سے بر صغیر کے مسلمان بیدار ہوئے۔ دنیا کے تمام براعظموں کی یونیورسٹیوں میں امام احمد رضا خان پر پی ایچ ڈی کے مقالے لکھے جا چکے ہیں۔ آپ کی ایک ہزار سے زائد تصانیف، مختلف زبانوں میں شائع ہو کر پوری دنیا میں پہنچ چکی ہیں ۔ کانفرنس میں صاحبزادہ پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی، پیر سید ذوالفقار علی شاہ، علامہ محمد عثمان مظہری جلالی، چودھری محمد نصر اللہ وڑائچ، علامہ محمد اسامہ احسن جلالی، علامہ محمد ذوالفقار علی جلالی، مولانا محمد حسنین جلالی و دیگر نے شرکت کی۔