مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے سے حکومتی ساکھ مجروح ہو رہی:صاحبزادہ حامد رضا

Sep 03, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ  سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے سے حکومتی ساکھ مجروح ہو رہی ہے۔حکومتی وزراء کو دھمکی آمیز رویہ سے اجتناب کرنا چاہئے۔ حکومت کی طرف سے عید میلادالنبی کے موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا جائے۔ وزیراعظم عید میلادالنبی کے موقع پر ملک میں نفاذ ِنظام مصطفیٰ کا اعلان کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں