لاہور(سٹاف رپورٹر) لاہور پولیس کے ترجمان کا دعوی ہے کہ رواں سال جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کارروائیوںمیں 4 ارب 65 کروڑ 64 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی ہے۔ یہ بات ترجمان لاہورپولیس نے گز شتہ روزیہاں جاری اپنے بیان میںکہی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے300سے زائد کاریں،7900سے زائد موٹر سائیکلیں اور500سے زائددیگر وہیکلز برآمد کی گئی ہیں۔