فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن سے اغواء ہونے والے طالب علم کو بازیاب کرا لیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم کو آج صبح گھر کے سامنے سے اغواء کیا تھا. پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں نے 3 کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، پولیس نے مغوی طالب علم کو بازیاب کر کے 2 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا۔سی پی او نے کہا کہ کارروائی کے دوران تاوان کی وصول کردہ رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔