بانی پی ٹی آئی کا ملٹری کورٹس ٹرائل کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

Sep 03, 2024 | 11:37

9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ملٹری کورٹ ٹرائل کیلئے فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے درخواست دائر کردی گئی جس میں سیکرٹری قانون ، سیکرٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد ، آئی جی پنجاب ، ڈی جی ایف آئی اے درخواست میں فریق ہیں جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے، یقینی بنایا جائے کہ سابق وزیراعظم کی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

مزیدخبریں