لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا رائیونڈ کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں جلدایوننگ او پی ڈی شروع کی جائیگی۔تمام ہسپتالوں میں شکایات کائونٹرز قائم کئے جائیں گے۔ پی ایچ ایف ایم سی کے تحت ہسپتالوں میں تین ماہ کا ریفرل ریکارڈ طلب کرلیا۔ آئندہ کوئی مریض 1122 اور کنسلٹنٹ کی مشاورت کے بغیر دوسرے ہسپتال میں منتقل نہیں کیا جائیگا۔ ریفرل سسٹم کی بہتریکیلئے موثر میکانزم وضع کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا مریضوں کے حقوق کاتحفظ کروں گا، دوائی کی کوئی شکایت نہ آئے۔ رائیونڈ ہسپتال میں ایچ آر کی کمی کو ایمرجنسی بنیادوں پر پورا کرینگے۔ اس موقع پر سی ای او پی ایچ ایف ایم سی بارک اللہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ، سی ای او ہیلتھ لاہور ودیگرافسرموجود تھے۔