لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھرنا، ملک گیر ہڑتال عوام کیلئے امید کی نئی کرن بنی، مسائل کے حل میں تاخیر ہوئی تو عوامی غم و غصہ حکومت سے نجات کی تحریک میں بدل جائے گا ۔کشمیریوں کو حقِ خودارادیت ملنا ہی خطہ میں امن کا پائیدار حل ہے۔لیاقت بلوچ نے چکوال، تلہ گنگ، راولپنڈی میں رابطہ عوام ممبر سازی مہم کے پروگراموں، ممبرسازی کیمپ، معززین اور میڈیا سے خطاب و گفتگو کرتے کہا جماعتِ اسلامی عوامی مفادات کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے قومی کردار ادا کررہی ہے۔