لاہور(کامرس رپورٹر) سی ای او مریم خاور کی زیرنگرانی پاکستان ایکسپو سینٹر میں گزشتہ دوسالوں کے دوران 38 کروڑ روپے کا خسارہ دیکھنے میں آیا۔ مذکورہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔مریم خاور نے گزشتہ دوسالوں میں اپنی تنخواہ ماہانہ 9لاکھ سے بڑھا کر 23 لاکھ روپے کرلی‘ 6لاکھ روپے ٹیکس چھوٹ حاصل اور سوا کروڑ کے بونس لے چکی ہیں۔انکی تنخواہ کا ٹیکس پاکستان ایکسپو سنٹر ادا کر رہا ہے۔ انکے دور میں ایکسپو سینٹر پشاور اور ایکسپو سینٹر کوئٹہ جیسے اہم منصوبوں میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، گزشتہ مالی سال کے مختص فنڈز میں سے 660 ملین روپے سرنڈر ہوئے جس سے انکی کارکردگی شک وشبہات کے گھیرے میں آگئی ہے۔
سی ای او مریم خاور کا 2سالہ دور ‘پاکستان ایکسپو سنٹر کو38کروڑ کا خسارہ
Sep 03, 2024