لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر عالمی جماعت اہلسنت و سرپرست اعلیٰ مرکزی میلاد کمیٹی جامع حزب الاحناف مفتی مصطفی اشرف رضوی نے کہا جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں لاہور کا سب سے بڑا مشعل بردار جلوس نکالا جائیگا۔جلوس جامع حزاب الاحناف نزد داتا دربارسے 11ربیع الاول کو روانہ ہوکر ریگل چوک میں اختتام پذیر ہوگا‘ہزاروں عاشقان رسول شرکت کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع حزاب الاحناف کے اجلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ ناظم اعلیٰ حیدر مصطفی رضوی، دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی کے سجادہ نشیں پیر ادریس شاہ زنجانی، پیر سید اویس شاہ زنجانی، مفتی محمد اشرف شاکر سربراہ سنی فورس، ندیم اشرف رضوی ودیگرنے شرکت کی۔