لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں ‘منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیزنے شرکت کی۔ اجلاس میں شہروں میں نکاسی و فراہمی آب اور فلٹریشن پلانٹس کی سکیموں پر غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے کہا وزیراعلیٰ نے تمام شہروں میں میونسپل سروسز فراہمی کے منصوبوں کی رپورٹ طلب کی ہے۔محکمہ بلدیات ورلڈ بینک کے تعاون سے کئی میگا پراجیکٹ آگے بڑھا رہا ۔ صوبے کے 2سو شہروں میں واٹر سپلائی، سیوریج کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں۔